ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کے شہر ساؤتھ پورٹ میں مسجد پر حملہ

لندن:برطانیہ میں لِور پُول کے نزدیک ساؤتھ پورٹ نامی قصبے میں سفید فام انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کردیا۔ انہوں نے مسجد کی املاک کو نقصان پہنچایا اور مسجد پر پتھراؤ کیا۔

مظاہرین کو روکنے کی کوشش میں کئی پولیس والے معمولی زخمی بھی ہوگئے۔ یہ ہنگامہ اُس وقت شروع ہوا جب کسی نے سوشل میڈیا پر یہ جعلی پوسٹ ڈال دی کہ دو دن قبل ساؤتھ پورٹ کے ایک اسکول کی ڈانس کلاس کے دوران چاقو سے حملہ شام سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین نے کیا تھا۔ اس حملے میں تین بچے جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

سفید فام انتہا پسندوں نے اس حملے کے بعد جعلی سوشل میڈیا پوسٹوں کا بہانہ بناکر مسلمانوں کو ہراساں کرنا شروع کردیا تھا۔ مسجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں پر حملہ انتہائی گھناؤنا فعل تھا اور اِس کا کسی بھی مذہب کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔

ساؤتھ پورٹ ایک لاکھ کی آبادی والا قصبہ ہے۔ یہاں کے لوگ بالعموم بہت پُرسکون زندگی بسر کرتے ہیں۔ یہاں جرائم کا گراف بہت نیچے ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو دن پہلے اسکول پر چاقو سے حملے میں تین بچوں کی ہلاکت پر والدین اور عام پولیس اور اعلیٰ حکام کی نگرانی میں احتجاج کر رہے تھے کہ چند شر پسندوں نے احتجاج کو ہائی جیک کرکے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں