کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کان میں زیریلی گیس بھرنے سے دو کان کن جاں بحق ہو گئے،جبکہ ہرنائی میں ٹیلہ الٹنے سے مزدور جاں بحق ہو گیا ۔اطلاعات کے مطابق واقعہ گزشتہ روز مچھ میں واقع اکتیس نمبر کول مائنز ایریا میں پیش آیا ہے ،جہاں کوئلہ کان میں کام کے دوران زیریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پرساتھی مزدوروںنے نعشیں نکال لیں اور کر اسپتال منتقل کردیں۔ جن کی شناخت اسماعیل شاہ ور عبدالمنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔جاں بحق مزدور مچھ کے رہائشی اورسگے بھا ئی تھے ۔اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ مزید کاروائی کی جارہی ہے۔ادھر ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کان میں کوئلہ نکالنے کے دوران ٹیلے کی رسی ٹوٹنے سے ٹیلہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں کان کانکن موقع پر ہی چل بسا۔نعش نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ۔ اسپتال میں ضرور ی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی ۔