ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ

کراچی، اسلام آباد:جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نمازِجنازہ ادا کی گئی۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت  پر ملک کے مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس سلسلے میں نیو ایم اے جناح روڈ کراچی پر امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کی امامت میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔ اس موقع پر موجود افراد نے اسماعیل ہنیہ کی تصویر کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے جب کہ خواتین و بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

حیدرآباد میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر کے سامنے اسٹیشن روڈ پر ادا کی گئی۔

گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے شیرانوالہ باغ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی ،مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیو غزہ کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد ڈی چوک پر شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی امامت میں ادا کی گئی۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر غائبانہ نماز جنازہ کا سب سے بڑا اجتماع لیاقت روڈ راولپنڈی میں ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی امامت میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے ہم میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، اب کئی ہنیہ پیدا ہوں گے، آج اگر دنیا بھر کے لوگ حماس کیساتھ کھڑے ہیں تو یہ ان کی بڑی کامیابی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں