ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ نےپاور ڈویژن کے 13 اداروں کی نجکاری کی منظوری دیدی

approved the privatization

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے 13 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی۔

ایک نجی ٹی وی نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی پاورڈویژن کے13 اداروں کی نجکاری کرنے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ کل 13 میں سے 9 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ الیکٹرک اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی نجکاری فہرست میں شامل نہیں ہیں۔وفاقی کابینہ نیجنکوز کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔اس کے علاوہ پاور ہولڈنگ لمیٹیڈ، سی پی پی اے سمیت 6 اداروں کو قومی اہمیت کے ادارے قرار دینے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے 4 اداروں کی تنظیم نو کی منظوری دی جس کے تحت کوئٹہ الیکٹرک، ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی، این ٹی ڈی سی اور نیسپاک کی تنظیم نو کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں