ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف جسٹس کیخلاف فتویٰ : نائب سربراہ ٹی ایل پی کا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک لبیک کے نائب سربراہ مولانا محمد طاہر سیفی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ چیف جسٹس اف پاکستان کیے خلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمے میں مولانا محمد طاہر سیفی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی۔ پراسکیوشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا فوٹو گارمٹک ٹیسٹ کرنا ہوگا اور مائیکروفون برآمد کرنا ہے۔ مولانا محمد طاہر سیفی کی تقریر عدالت میں فاضل جج کو سنائی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ تو بہت جوش سے تقریر کرتے ہیں کیا یہ آپ کی تقریر ہے؟ ملزم نے اعتراف کیا کہ جی یہ میری ہی تقریر ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف کیوں بول رہے ہیں۔ ملزم نے بیان دیا کہ ہم چیف جسٹس کو محتاط ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، جو فیصلہ ہوا آئین کے خلاف ہے، ابھی موقع ہے چیف جسٹس اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں۔ عدالت نے ملزم کو 6 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں