چنیوٹ(آئی این پی )انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے نائب امیر مو لانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے چناب نگر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ7ستمبر کو چناب نگر میں ہو نے والی ختم نبوت کا نفرنس کو ہر لحاظ سے مثالی بنائیں گے اس میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی اور اپنی صلاحتیں بروئے کا ر لائیں گے،ان رہنماؤں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس، امت میں اتحاد کی فضا قائم کرنے کے لیے مینارہ نور ہے۔ کسی شخص کو انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخی رسول کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا جانا پاکستان کی نیشنل اسمبلی کا جرا?ت مندانہ فیصلہ ہے۔ اکا برین اور بھٹومرحوم اور نے قادیانیوں کے دونوں گروہوں غیرمسلم اقلیت قرار دے کر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق اداکردیا ہے۔قادیانیوں کے بارے میں فیصلہ پوری قوم کا فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کا فیصلہ صرف علماکرام اور مفتیان عظام نہیں تھا بلکہ پاکستان کی دستور ساز اسمبلی سیشن کورٹس، ہائی کورٹس، سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت سے لے کر کینیا، رابطہ عالم اسلامی، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ اور گمبیاکی عدالتوں نے بھی قادیانیوں کے کفر و ارتداد پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ علامہ اقبال مرحوم نے کہا تھا کہ قادیانی ملک و ملت دونوں کے غدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام کے تمام بنیادی ارکان اور اسلامی نظام حیات کی عمارت بھی اسی عقیدے پر قائم ہے ۔