ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیسکو انتظامیہ نے حیدرآباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو انتظامیہ نے حیدرآباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ پریٹ آباد سب ڈویژن درگاہ حیدر شاہ والا 200 کے وی کا ٹرانسفارمر گزشتہ 15روز سے خراب ہے ،بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شدید گرمی اور حبس میں گھریلو صارفین خاص طور پر خواتین، بچوں کا برا حال ہوگیا ہے۔15روز گزر جانے کے بعد ابھی تک پریٹ آباد سب ڈویژن درگاہ حیدر شاہ والا ٹرانسفارمر لگایا نہیں جاسکا ،حیسکو انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ایکسئن پھلیلی صلاح الدین، ایس ڈی او پریٹ آباد اویس میمن نے فون نہ اٹھانے کی قسم کھائی ہوی ہے۔ٹرانسفارمر کی خرابی اور بجلی کی بندش کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔حیسکو چیف صارفین دوست پالیسی کو اپناتے ہوئے فوری صورتحال کا نوٹس لیکر ٹرانسفارمر لگانے کے احکامات جاری کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں