ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویرات کوہلی کو ’’چوکلی‘‘ کہہ کر پکارنے پر کرکٹر ناراض

کولمبو (آئی این پی) بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو پریکٹس سیشن کے دوران مداح نے چوکلی کہہ کر پکارنے پر کرکٹر ناراض ہوگئے،واقعہ ٹی20ورلڈکپ فائنل جیتنے کے بعد انکے پہلے میچ سے عین اسوقت پیش آیا جب وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے تھے ،وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوہلی اپنی ٹیم کے ساتھیوں سے بھرے کمرے میں اپنی شیڈو پریکٹس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے جب ایک مداح نے چوکلی-چوکلی کا نعرہ لگانا شروع کیا۔تضحیک آمیز اصطلاح نے فوری طور پر کوہلی کی توجہ مبذول کرلی اور مداح کی طرف مڑ کردیکھا ان کے ردعمل سے صاف نظر آیا کہ وہ اس لفظ سے خوش نہیں تھے،اس طنز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کوہلی نے سختی سے جواب دیا، یہاں نہیں۔چوکلی ایک بول چال کی اصطلاح ہے جسے سوشل میڈیا پر ٹرولز استعمال کرتے ہیں، جس میں کوہلی کی کنیت کو چوکنگ کے ساتھ ملایا جاتا ہے،یہ عرفیت سب سے پہلے 2019کے ورلڈ کپ سے ہندوستان کے باہر ہونے کے بعد سامنے آئی، جہاں کوہلی صرف 1رن بنا کر آئوٹ ہوئے، یہ تیسرا موقع تھا جب کوہلی آئی سی سی کے ناک آئوٹ گیم میں 1رنز پر آئوٹ ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں