بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں بڑے پیمانے پر وسیع رقبے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 200 سے زائد ہلاکتوں کے بعد اب اترا کھنڈ کے علاقے کیدار ناتھ میں بھی بادلوں کے پھٹنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
بھیم بالی کے مقام پر ہونے والینڈ سلائیڈنگ سے سڑک کا 30 میٹر لمبا ٹکڑا متاثر ہوا ہے جس کے باعث ٹریفک روک دی گئی ہے۔ سنپریاگ میں واقع دریائے منداکنی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ اس کے باعث زمین کے کٹاؤ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ پولیس اور اسٹیٹ ڈزاسٹر ریسپانس فورس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ضرورت پڑںے پر فوج سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔
کیدار ناتھ کا علاقہ مذہبی مقامات کا حامل ہے۔ اس وقت کم و بیش 200 یاتری راستوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ دوسری طرف کیرالا کے ضلع وایاند میں امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔ یہاں لینڈ سلائیڈنگ سے 200 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے تین پورے گاؤں دھنس گئے ہیں۔
