ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت پنجاب کا آج جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

،ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے گرفتار مقامی کارکنوں اور ورکرز کی رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پرکیا گیا حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کے تحت جماعت اسلامی کے کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی بلوں میں ٹیکس کے خلاف دھرنا راولپندی کے لیاقت باغ میں تاحال جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں