ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاری ایلیمنٹری کالج کے گرلز ہاسٹل کی تبدیلی کیخلاف احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے ممکنہ طور پر لیاری ایلیمنٹری کالج کے گرلز ہاسٹل کو نجی ادارے کے بوائز ہاسٹل میں تبدیل کرنے کے خلاف ایلیمنٹری کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے اساتذہ اور کالج میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین نے پریس کلب پر گل محمد کیریو، کامران نواز میمن، محمد سومار کوسو اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کراچی کے لیاری ایلیمنٹری کالج جہاں سندھ کے مختلف شہروں کی طالبات بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور دور دراز علاقوں سے آنے والی طالبات اس کالج کے ہاسٹل میں رہتی ہیں جبکہ چند خواتین اساتذہ کو بھی اس ہاسٹل میں رہائش فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ ہاسٹل میں خواتین اساتذہ کے تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں اور مختلف شہروں سے آنے والی خواتین اور اساتذہ بھی یہاں قیام کرتی ہیں اور ایسے تعلیمی ادارے کے گرلز ہاسٹل کو دائو میڈیکل کالج کے بوائز ہاسٹل میں تبدیل کرنے کے لیے حکومتی افسران اور محکمہ امپاور منٹ اینڈڈس ایبلیٹی کے سیکرٹری طاہر فاروقی لیاری کالج پہنچے تو کالج کے اساتذہ اور طالبات سمیت ان کے والدین نے کالج اور ہاسٹل کی اہمیت کے حوالے سے سیکرٹری کو آگاہ کرنے کی کوشش کی جس پر سیکرٹری مشتعل ہو گئے اور انہوں نے اساتذہ و طالبات کے ساتھ انتہائی خراب رویہ اختیار کرتے ہوئے ایک استاد رہنما سے موبائل چھین لیا اور سخت نازیبا زبان استعمال کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں