محراب پور (جسارت نیوز) پولیس کا گرفتار نوجوان پر بے رحمانہ تشدد، بے ہوشی کی حالت میں گمس اسپتال گمبٹ منتقل، محراب پور پولیس تھانہ میں گروہی تصادم کے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم سراج گھانگرو پولیس کے تشدد میں شدید زخمی ہوگیا جسے بے ہوشی کی حالت میں ابتدائی طبی امداد بعد گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ہے، اچانک سے نوجوان کی اسپتال میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی اطلاع پر پولیس میں کھلبلی مچ گئی، نوجوان پر تشدد کی ذمہ داری موجودہ ایس ایچ او ابراہیم سومرو لینے کو تیار نہیں ہے۔ ان کے ذرائع کا کہنا ہے سابق ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز نے سراج گھانگرو کو گرفتار کیا تھا اور وہ ہی تشدد میں ملوث ہے، تاہم سابق ایس ایچ او محراب پور راجہ نوید سرفراز ذرائع کے مطابق نیو ٹاؤن ریلوے پھاٹک پر گھانگرا برادری کے درمیان گروہی تصادم کے ایک ملزم سراج گھانگرو کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم اسی رات ایس ایچ او بدل گیا اور چارج نئے ایس ایچ او محراب پور ابراہیم سومرو کے حوالے کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اپنے بچاؤ کے لیے ایک مقدمہ محراب پور پولیس تھانہ میں درج کیا ہے۔ یاد رہے کہ محراب پور پولیس تھانہ کی حدود میں گھانگرو برادری کے دو گروپوں میں گروہی تصادم میں فائرنگ میں گولی لگنے عمر آرائیں نامی راہگیر زخمی ہوگیا جسے محراب پور اسپتال میں طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کیا تھا۔