لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر جمعرات کے روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم کی زیر صدارت جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کے کامیاب انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہواہے، اجلاس میں ڈائریکٹر اسپورٹس یاسمین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹرظہور احمد، عطاء الرحمن ودیگر نے شرکت کی ہے جبکہ تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم نے کہا ہے کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس میں پنجاب بھرسے ہزاروں اتھلیٹس شرکت کریں گے، جس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیاگیاہے، تما م اسپورٹس افسران اپنے اپنے اضلاع میں جشن آزادی میراتھن اورفیملی فن ریس کو یادگار بنانے کیلئے بھرپور تیاری کریں، ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم نے مزیدکہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے تہوار بھرپور انداز میں مناتی ہیں،جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کے کا میاب انعقاد کیلئے تمام اسپورٹس افسران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے،جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس ایک یادگار ایونٹ ہوگا اوراس سے نئے اتھلیٹ سامنے آئیں گے۔