ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کملا ہیرس کی سوتیلی بیٹی کے سیکیورٹی اسکواڈ پر حملہ

امریکا میں پولیس نے نائب صدر اور صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی سوتیلی بیٹی کی حفاظت پر مامور سرکاری گاڑیوں پر حملہ کرکے اُسے نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ہیری ہیمین کا تعلق ایک ایسے گروپ سے ہے جو گاڑیوں پر ٹول ٹیکس سے بچنے کے لیے دھوکا دہی کے چلن کو فروغ دیتا ہے۔

ایمہاف ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھارہی تھی۔ اُس کی حفاظت پر مامور اسپورٹس یوٹٰیلٹی وہیکلز ریسٹورنٹ کے باہر پارکڈ تھے۔ ان گاڑیوں پر ایسا کوئی نشان نہ تھا جس سے یہ اندازہ ہو کہ یہ سرکاری گاڑیاں ہیں۔ 45 سالہ ہیری ہیمین پر الزام ہے کہ اُس نے گاڑی کی نمبر پلیٹ اور شیشے توڑے۔

سیکریٹ سروس ایجنٹس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ سیکریٹ سروس کے ترجمان جیمر برن نے بتایا کہ کسی بھی مرحلے پر ایلا ایمہاف کے لیے کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں