کھپرو (نمائندہ جسارت) بچہ ڈوبتا ہوا نارا کینال میں جا رہا تھا جسے موقع پر موجود ہونے کی وجہ سے پریس کلب کے صدر محبوب خان بابو نے پانی سے بچے کو باہر نکالا اور فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے بچے کی جان بچا لی۔ واضح رہے برساتوں کا موسم ہونے کی وجہ سے نہریں اپنے جوبن پر بہہ رہی ہیں، ایسی صورتحال میں لوگ کم ہی نہروں کا رُخ کرتے ہیں، کیونکہ ایسی حالت میں ڈوبنے کا خدشہ رہتا ہے۔ یہ بچہ بھی اسی طرح ڈوبتا ہوا جارہا تھا جسے بروقت نکال کر اگر فرسٹ ایڈ نہ دی جاتی تو بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا، احتیاطی اقدامات کیے جائیں ۔