ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپورٹس سیمینارزوقت کی ضرورت ہیں ،سیکریٹری اسپورٹس

کراچی :بی ٹی کے تائی کوانڈو اکیڈمی کے تحت سیمینار میں شریک ایتھلیٹس کا کوچز اور ٹرینر کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سیکریٹری اسپورٹس جلال الدین مہر نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے سیمینارز اور ورک شاپس کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ،اسپورٹس اب سائنس بن چکی ہے ،اس لیے اس طرز کی سرگرمیوں کو بھر پور سپورٹ کریں گے ،یہ بات انہوں نے بی ٹی کے تائی کوانڈو اکیڈمی کے تحت منعقد ہونے والے سمینار میں اپنے ایک پیغام میں کہی ۔بی ٹی کے تائی کوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میںایتھلیٹس کو اسپورٹس انجریز ،اسپورٹس میڈیسن ، کھیل کے دوران وارم اپ اور کول ڈائون کی اہمیت ،باڈی کنٹیکٹ کھیلوں کے لئے مخصوص ورزشوں سمیت متعدد قواعد وضوابط کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔سیمینار میں بی ٹی کے تائی کوانڈو اکیڈمی کے تینوں کیمپس کے کھلاڑیوں کے علاوہ اسکولوں اور دیگر کھیلوںسے وابستہ ایتھلیٹس بھی موجود تھے ۔ بحریہ ٹائون میں منعقدہ دور وزہ سمینار میں جن ماہرین نے لیکچرز دیے ان میں سندھ تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کامران قریشی،فراز احمد ،محمد زبیر ،سماجی کارکن ایچ اے خان اور دیگر شامل تھے ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئر (ر) خالد تھے جنہوں نے سیمینار کے شرکا میں اسناد تقسیم کیں ،اس موقع پر مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں