ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا لاپتا افراد کے خاندانوں کو فی کس 50 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی/آن لائن)وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر چینی حکومت اور حکومتِ پاکستان کے مابین تجارتی فروغ پر تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط اورلاپتہ افرادکے خاندانوں کے لیے 50لاکھ روپے فی کس امدادی پیکج کی منظوی دے دی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر چینی حکومت اور حکومتِ پاکستان کے مابین تجارتی فروغ پر تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے 5 سال سے لاپتا افراد کے اہل خانہ کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کر دیا ،لاپتا افراد کمیشن جو 13 سال سے کام کررہا تھا نے 2 رپورٹس وفاقی کابینہ میں پیش کیں جنہیں وفاقی کابینہ نے منظور کرلیاجبکہ اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دید ی جو لاپتا افراد کے اہل خانہ کو قانونی اور ما لی امداد کی فراہمی کے لیے کام کرے گی۔جمعہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو افغان جنگ کے بعد سے لاپتا افراد کے مسائل کا سامنا ہے ،ہمیں نہ صرف بین الالاقوامی سطح پر مسائل کا سامنا تھا بلکہ ملک کی اندرونی سالمیت کے لیے بھی یہ خطرناک ایشو بن چکا تھا ۔ نگراں دور حکومت میں اس معاملے پر ایک کمیٹی بنائی گئی تھی ۔ کمیٹی کی متعدد میٹنگز ہوئیں ، کمیٹی اراکین کوئٹہ گئے، لاپتا افراد کے لواحقین سے ملے اور معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا ۔ اس دوران نگراںحکومت کا دورانیہ شروع ہو گیا اور کام کی رفتار سست ہو گئی تاہم دوبارہ حکومت بننے کے بعد ایک اور کمیٹی بنائی گئی جس میں ا نٹیلی جنس اداروں کے حکام کے علاوہ تمام فریقین سے تحقیقات کے بعد ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی اور کابینہ ڈویژن میں پیش کی ، جمعہ کو کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے دونوں کمیٹیوں کی ر پورٹ کا جائزہ لیا گیا اور سفارشات کی منظوری دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کو قانونی اور مالی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے ان کے لیے سپورٹ پیکج کی منظوری دی ہے اور اس سپورٹ پیکج کے تحت لاپتا افراد کو دی جانے والی امداد کا طریقہ کار اور دوسرے معاملات طے کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ یہ سپورٹ پیکج لاپتاافراد کے لواحقین کے لیے کوئی معاوضہ نہیں ۔ کیونکہ ہم سب اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انسانی جان کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا، یہ صرف انکے لیے ایک امداد ی پیکج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں