
منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائنی دارالحکومت کے علاقے چائنا ٹاؤن میں 5منزلہ تجارتی عمارت میں آتشزدگی سے 11افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز لگنے والی آگ پر تقریباً 3گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مرنے والوںمیں عمارت کے مالک کی بیوی بھی شامل تھی۔ متاثرہ عمارت کو دکاندارسامان ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کررہے تھے۔