ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محرابپور،انجمن تاجران غلہ منڈی کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس

محراب پور(جسارت نیوز) اناج منڈی محراب پور میں آڑھتی غلہ منڈی عبدالمقیم میمن کی دکان کے سامنے غلام اصغر میمن کی پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا پر کردار کشی پر انجمن تاجران غلہ منڈی کے عہدیداران کاہنگامی اجلاس نفیس جٹ کی زیر صدرات ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ غلہ منڈی کے مسائل باہم بیٹھ کر حل کیے جائیں گے اگر کسی نے غلط طریقی استعمال کیا تو اس کیخلاف کارروائی ہو گی۔اس موقع پر آڑھتی غلہ منڈی عبدالمقیم میمن کو طلب کرکے صورتحال سے آگاہی حاصل کی گئی جس کے بعد انجمن تاجران کے عہدیداران نے غلام اصغر میمن کو تنبیہہ کی اگر آئندہ آڑھتی غلہ منڈی عبدالمقیم میمن کی دکان کے سامنے احتجاج یا پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تو تمام آڑھتی احتجاجاً غلہ منڈی کو شٹر بندہڑتال کردیں گے۔ غلام اصغر میمن کا آڑھتی عبدالمقیم میمن سے جو بھی مسئلہ ہے وہ اپنی برادری یا معززین کے پاس فیصلہ کرائیں ہم غلہ منڈی میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں