میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سنی تحریک میرپور خاص کی جانب سے قادیانیوں کے حق میں اعلیٰ عدالیہ کے فیصلے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت سنی تحریک میرپورخاص کے ساجد ملک، عمران قادری، محمد علی چشتی، اور دیگر کر رہے تہے جبکہ جے یو پی کے رہنما عثمان عامر عباس نے بھی شرکت کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جب اس فتنے نے جنم لیا تو مسلمانوں میں شدید بے چینی اور اور اشتعال پایا جاتا تھا بعدازاں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے دوران حضرت شاہ احمد نورانی اور مذہبی جماعتوں کے دیگر رہنمائوں نے حکومت وقت کو مجبور کر دیا اور حکومت نے قادیانی فتنے کو کافر قرار دیا سابق دور حکومت میں اس فتنے کو دوبارہ پنپنے کا موقع ملا اور اب اعلیٰ عدلیہ نے اس فتنے کے حق میں فیصلہ دیا جس سے تمام مسلمانوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔