
پیرس(اسپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس کے چھٹے روز چین نے مزید 2 گولڈ میڈلز جیت لیے، میڈلز ٹیبل پر 11 گولڈ میڈلز کے ساتھ چین پہلے نمبر پر موجود ہے۔پیرس اولمپکس میڈلز ٹیبل پر فرانس اور جاپان 8-8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے جبکہ آسٹریلیا 7 اور امریکا 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔پیرس اولمپکس میں جمعرات کو مقابلوں کے چھٹے روز پہلے گولڈ میڈل کا فیصلہ ایتھلیٹکس میں مردوں کی 20 کلومیٹر واک کے ایونٹ میں ہوا جس میں ایکواڈور کے برائن ڈینیل نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔