ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی پی پیز کیلیے وفاقی وزیر کا حافظ نعیم کو مناظرے کا چیلنج، انجینئرز کی ٹیم ساتھ لانے کی پیش کش

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کو مناظرے کا چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی اپنے ساتھ دو چار انجینئرز بھی لے آئیں، میں اکیلے گریٹ ڈیبیٹ کے لیے تیار ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ  آئی پی پیز کے معاملے کو  اجاگر کرنا قابل تعریف ہے، میں مناظرے کے لیے بھی تیار ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگ پہلے ہی اٹھ کر چلے جائیں گے کیونکہ ملک بہتری کی طرف چلنا شروع ہوگیا ہے،  آئی پی پیز پر سیاست مناسب نہیں۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے مہنگائی ، بجلی کے بلوں میں اضافے اور آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف روالپنڈی لیاقت باغ میں گزشتہ 10دنوں سےدھرنا دیا ہوا ہے، حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دھرنا ڈی چوک منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں