ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیو یارک میں آتشزدگی سے 14 افراد زخمی، 7 مکان تباہ

امریکا: کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے غیر معمولی نقصان کے بعد اب نیو یارک سٹی میں آتشزدگی سے 7 مکانات راکھ اور ملبے کا ڈھیر ہوگئے ہیں۔ 11 فائر فائٹرز سمیت 14 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

جلنے والے مکانات کے مکینوں نے بتایا کہ سب کچھ جل کر خاک ہوگیا، کچھ بھی نہیں بچا۔ فائر ڈپارٹمنٹ آف نیو یارک کے ایک بیان کے مطابق آگ فرانسس لیوئس بلیوارڈ کے کوئینز ولیج میں لگی۔ درجنوں مکین بے گھر ہوگئے ہیں۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کسی بھی مکان کو بچایا نہیں جاسکا تاہم متاثرین کو وہاں سے نکال لیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکومت بے گھر افراد کے قیام و طعام کے انتظامات کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں