ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ دوروز تک متوقع

squad announcement expected by Tuesday

لاہور : پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے پی سی بی سلیکٹرز پیر یا منگل کوقومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ایڈوائزر کرکٹ افیئرز وقاریونس کی قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ سے مشاورت جاری ہے، کئی کھلاڑی فارم اور فٹنس کی بنیاد پر جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ہریرہ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، صائم ایوب، نعمان علی کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل نظر آرہا ہے جبکہ امام الحق کے نام پر بحث ہوگی۔

دوسری جانب اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان کو شامل کرنے کا امکان بھی ہے، عامر جمال اور حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش ٹیم 17اگست کو اسلام آباد پہنچے گی اورپاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کا آغاز 21اگست سے ہوگا۔واضح رہے ٹیسٹ اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں