ڈھاکا: بنگلادیش کے علاقے سراج گنج میں عنایت پور تھانے پر حملے کے نتیجے میں 13 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، بنگلادیش میں جاری سول نافرمانی کی تحریک کے دوران چند مشتعل افراد نے عنایت پور تھانے پر حملہ کر دیا۔ مشتعل ہجوم نے تھانے میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور ایک حصے کو آگ لگا دی۔ ہجوم نے پولیس اہلکاروں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
بنگلادیش پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں عنایت پور تھانے میں 13 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ ملک بھر کے دیگر تھانوں پر حملوں میں 300 سے زائد اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔
