ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید عوامی احتجاج اور دباؤ پر بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دیدیا

بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا۔

بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر شدید مظاہروں اور پُرتشدد احتجاج سے شروع ہونے والی سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں شیخ  حسینہ واجد مستعفی ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والی شیخ حسینہ واجد اور ان کی بہن گنابھابن ڈھاکا میں اپنی رہائش گاہ سے بھارت پہنچ گئیں جہاں سے وہ فن لینڈ جائیں گی۔

 وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو فوج کی جانب سے مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا گیا تھا جبکہ وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر ملک بھر میں طُلبہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے اور ہزاروں زخمی ہیں جب کہ متعدد تھانوں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں