ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے 6 میزائل حملے، مغربی ممالک اپنے شہریوں کیلئے فکرمند

Successful test

بیروت: لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے شروع کردیے ہیں۔ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبے بیت الہلیل اور چند دوسرے علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 میزائل حملے کیے ہیں۔ ان میزائل حملوں میں ہونے والے نقصان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا تاہم اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے بیشتر میزائل جھپٹ لیے۔

امریکا، برطانیہ، اردن اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کو لبنان سے جلد از جلد نکل آنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ جانے سے گریز کریں اور اگر وہاں ہیں تو یا تو اپنی نقل و حرکت محدود کردیں یا پھر جلد از جلد نکلنے کی کوشش کریں۔ امریکا نے تو یہاں تک کہا ہے کہ کسی بھی ایئر لائن کے ذریعے لبنان سے نکلنے کو ترجیح دی جائے۔

خطے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے لیے پیشِ نظر بہت سے ایئر لائنز نے یہاں کی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ پر جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ امریکا نے اسرائیل کا دفاع ہر حال میں یقینی بنانے کے لیے دو طیارہ بردار جہاز اور دوسرے بہت سے جنگی جہاز خلیجِ فارس روانہ کیے ہیں۔ امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں