ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپوخاص،پولیس کمپلیکس میں یوم ش�دا کی تقریب کا انعقاد

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح 4 اگست یوم شہداکے موقع پر اپنے شہدا کی یاد تازہ کرنے کیلئے منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق یوم شہدا کے حوالے سے پولیس کمپلیکس اور ریلوے پولیس اسٹیشن میں یوم شہدا کی تقریب منعقد کی گئیں۔ میرپورخاص میں سادہ پروقار تقریب منعقد کی گئی دن کا آغاز شہدا کے ایصال ثواب کیلئے پولیس لائن ہیڈ کواٹر اور ریلوے مساجد میں قرآن خوانی سے کیا گیا جہاں ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے بھی شرکت کی جس کے بعد شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی جس کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے یادگار شہداہ پر پھول چڑھائے اور یادگار شہدا پر سلامی دی گئی جس کے بعد شہدا پولیس کی یاد میں منعقد کی گئی پروقار و سادہ تقریب کا آغاز ہوا۔ تقریب میں ڈی ایس پیز، شہدا کی فیمیلز اور بچوں کے علاوہ مولانا حفیظ الرحمن فیض، سماجی رہنما محمد بخش کپری، پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر شاہ رخ، آر آئی پولیس لائن منور آرائیں، آفس سپرنٹنڈنٹ حسن علی دل، اکاونٹنٹ راجا آفتاب اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی کیپٹن (ر) چودھری اسد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہیدوں نے اپنے جان کے نذرانے پیش کر کے معاشرے میں امن کے خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا شہدا سندھ پولیس ہمارا فخر ہیں شہیدوں کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں ان کے اہل خانہ کے ہر دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں آج کا دن منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اپنے شھداء کے ورثا و لواحقین کو یہ باور کرایا جائے کہ ہم ان کے ساتھ کندھا ملائے کھڑے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں