ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش کی صورتحال کے پیش نظربی سی بی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہم پیشکش

Important offer of Pakistan

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے بنگلہ دیش میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اہم پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی طرف سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کو پیشکش کی گئی ہے کہ بنگلہ دیش میں صورتحال خراب ہے بنگلہ دیش نیشنل ٹیسٹ ٹیم کو وقت سے پہلے پاکستان بھیج دیں۔

بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹریننگ اور پریکٹس کرلے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی آفر پر خاموشی اختیار کرلی ہے اور تاحال کوئی جواب نہیں دیا ۔

پی سی بی حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہترین ہے آپ اپنی ٹیم پاکستان وقت سے پہلے بھیج سکتے ہیں، بنگلہ دیش ٹیم یہاں آزادانہ طور پر ٹریننگ اور پریکٹس کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں