ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کا الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان

Tehreek-e-Insaf's announcement

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ اس غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی قانون سازی کو مسترد کردےگی، پارلیمان سپریم ضرور ہے مگر آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا اختیار ہے، سپریم کورٹ نے جو آئین کی تشریح کی وہ حتمی ہے، پارلیمان کی قانون سازی سے ختم نہیں ہوسکتی۔

بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ یہ بل حکومت کے لیے نشان عبرت بنےگا، شہبازشریف حسینہ واجد کو فون کرکے جانےکا طریقہ اور راستہ پوچھ لیں، سیاسی جماعت کو اسپیس نہیں دیں گے تو یہ اسپیس کوئی اور لےگا اور انجام حسینہ واجد والا ہوگا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں