ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیل طلب کرلی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کے ریکارڈ سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر اداروں سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس پرسماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، نیب، ایف آئی اے ،پنجاب پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایک کیس سے ضمانت کے بعد دوسرے مقدمے میں کیسے گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ایک ہی ریفرنس کو دوسری مرتبہ دائرنہیں کیاجاسکتا۔ عمران خان جیل میں ہیں مگر سیاسی انتقام کے لیے دوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔ عدالت تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرے اور غیرقانونی کارروائیوں پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں