ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ بی میں ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کی اور وہ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے 89 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے ، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 88.63 کی تھرو کی اور وہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر رہے۔

 ارشد ندیم نے پیرس روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری طرح فٹ اور اچھی طرح سے تیار ہوں، میں پاکستان کے لیے میڈل لانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو کا فائنل 8 اگست کو ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں