ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی نے یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیے

بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) مالی نے یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق عبوری حکومت نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یوکرینی وزارت دفاع کے ترجمان اینڈرے یوسوو کی طرف سے الجزائر کی سرحد پر ٹوآرگ مسلح باغیوں کے ساتھ تعلقات کا اعلان ہمارے لیے دھچکا ثابت ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یوکرین ساحل میں کھلے عام دہشت گردی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین وزارت دفاع کے بیانات کی روشنی میں مالی عبوری حکومت نے فوری اقدامات کیے ہیں اور یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فی الفور ختم کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں