ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیویارک میں بنگلادیشی قونصل خانے پر مشتعل مظاہرین کا دھاوا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے نتیجے میں ختم ہونے والی شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے وزرا اور سفارت کاروں کو اندرون اور بیرون ملک شدید عوامی احتجاج کا سامنا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں حکومت مخالف مظاہرے شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بھی تھم نہیں پائے ہیں۔ شہریوں کا غصہ بیرون ملک بھی دیکھا جا سکتا ہے۔نیویارک میں بنگلادیشی قونصل خانے کے سامنے بنگلادیشی نژاد شہری بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور حسینہ واجد حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی قونصل خانے کے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔جس کے بعد مظاہرین قونصل خانے میں داخل ہوگئے، توڑ پھوڑ کی اور شیخ حسینہ واجد اور ان کی والد شیخ مجیب الرحمن کی تصاویر کو اتار دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے قونصل خانے کے عملے کی ایک نہ سنی۔اسی طرح پیرس میں بھی حسینہ واجد کے استعفے پر جشن منایا گیا۔ بنگلا دیشی شہری اپنا قومی پرچم لے کر سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں