ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کے جنگی جہاز یرموک کا دورہ بحرین اور بحری افواج کے ساتھ مشقوں کا انعقاد

Multinational

اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر تعیناتی کے دوران بحرین کی بندرگاہ میناء  سلمان کا دورہ کیا،  بندرگاہ پہنچنے پر بحرین نیوی کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی این ایس یرموک کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس، ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراھیم آل بن علی، کمانڈر رائل بحرین کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر ثاقب قمر اور بحرین نیوی کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

کمانڈنگ آفیسر نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF)  کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور ڈپٹی کمانڈر کموڈور مارک اینڈرسن (Mark Anderson) سے ملاقات کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال اور  دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مختلف دوطرفہ سرگرمیاں بشمول جنگی بحری جہازوں اور فوجی تنصیبات کے دورے بھی کیے گئے۔بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر، پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے رائل بحرین بحریہ کے جہاز المنامہ، امریکی جہاز ڈینیئل انوئے(DANIEL INOUYE ) اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (JMSDF) کے جہاز جے ایس سمیدارے (SAMIDARE JS )کے ساتھ مختلف اوقات میں باہمی مشقوں کا انعقاد کیا۔

مشقوں کا مقصد بحری افواج کے ساتھ ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ خطے میں مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینے کی مشق کرنا تھا۔پاکستان بحریہ بحر ہند میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں اور تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے مستقل موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں