پیشاور( سید وزیر علی قادری ) شائقین کھیل کے لئے بہت جلد اچھی خبریں ملیں گی۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں کھپا کر مایوسی کے دلدل سے نکالنا موجودہ صوبائی حکومت کا ہدف ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس عبد الناصر نے نمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس یقین اور عزم کا اظہار کیا کہ پشاور اور صوبہ خیبرپختونخوا کے شائقین آئندہ سال پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے میچز ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں اکر دیکھیں گے جو دسمبر تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سیزن میں صوبائی حکومت سے تعلق رکھنے والے شعبہ کھیل تاریخی کھیلوں کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں ریجنل ٹریڈشنل اور قومی کھیلوں کا بہت برا میلہ سجے گا جو ان شاء اللہ سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔