ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں 29 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی )  نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کروانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے اعلامیہ میں ای سی پی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس آویزاں کریں گے۔ کاغذات نامزدگی 16سے 20اگست تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ  کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اگست سے 26 اگست تک ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 سے 29 اگست تک دائر ہوں گی۔

ای سی پی کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 5 ستمبر ہے، امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 ستمبر کو الاٹ ہوں گے،  اس دوران ایگزیکٹیو اتھارٹی اسلام آباد میں کسی نئی اسکیم کا اعلان نہیں کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں