ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی، کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

Commodity Price Increases in a Week

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی بڑھنے کا سلسلہ  رُک نہیں رہا۔ رواں ہفتے بھی کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی  مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ آنے کے بعد سے مہنگائی میں معمولی کمی کے بعد اضافے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا اور رواں ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 0.30 فی صد بڑھ گئی، اسی طرح سالانہ بنیاد پر بھی ملک میں مہنگائی کی شرح 17.96 فی صد ریکارڈ ہوئی ہے۔

رپورٹ میں  دیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے میں چکن کی قیمت میں 0.52 فیصد، لہسن 3.23فیصد، آلو کی قیمت میں 0.70 فیصد، پیاز32.23فیصد، ایل پی جی1.73فیصد، دال چنا0.95فیصد، انڈے4.28 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.97 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.83فیصد، آگ جلانے کے کام آنے والی اشیا کی قیمتوں میں 0.56 فیصد اور سگریٹ کی قیمتوں میں 0.09فیصداضافہ ہوا ہے۔

اس کے برعکس بریڈ کی قیمت میں 0.02 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں 19.12فیصد، سرخ مرچ پاوڈر1.31فیصد،کیلے 1.55 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 0.68 فیصد، چینی کی قیمت میں 0.44 فیصد اور  آٹے کی قیمت میں 1.39 فیصدکمی ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں