ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی دہشتگرد فوج نے فجر پڑھتے فلسطینیوں پر بموں کی برسات کردی، 100 سے زائد نمازی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی قابض اور دہشت گرد فوج نے فجر کی نماز پڑھتے فلسطینیوں پر بموں کی برسات کردی، جس میں 100 سے زائد نمازی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق  غزہ کے شمالی علاقے میں واقع الدرج میں پناہ گزیں  کیمپ میں قائم ایک اسکول میں250 سے زائد فلسطینی فجر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ صہیونی فوج نے نہتے نمازیوں پر بموں کی برسات کردی۔

اسرائیلی فورسز کے اسکول پر گرائے گئے 3 بموں میں سے ہر بم کا وزن 2 ہزار پاؤنڈ تھا۔ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والےاسکول میں بےگھرفلسطینیوں نے پنا ہ لے رکھی تھی۔

دوسری جانب اسرائیل کی دہشت گرد فوج نے ہمیشہ کی طرح روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ اسکول حماس کا ہیڈ کوارٹر تھا جہاں دہشت گرد موجود تھے جب کہ غزہ کے حکام کا کہناہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر اسکول کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے الدرج کےاسکول پراسرائیلی بمباری کومکمل طورپر جنگی جرم قراردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں