ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل میں مسافر طیارہ گر کرتباہ، تمام 62 افراد ہلاک

ساؤ پاؤلو(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کی ریاست پارانا سے ساؤ پاؤلو جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر موجود حکام نے بتایا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ درختوں کے درمیان لڑکھڑاتے ہوئے نیچے آرہا ہے اور دھواں اٹھ رہا ہے۔ویلنہوس میں موجود شہری انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ طیارے میں جتنے لوگ سوار تھے، ان میں سے کوئی بھی نہیں زندہ نہیں بچا اور طیارہ گرنے سے صرف ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے اور کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔برازیل کے صدر لوئز اناشیو لولا ایک تقریب میں شریک تھا جہاں انہوں نے طیارے کے حادثے کی خبرملتے ہی کہا کہ بری خبر ملی ہے اور مجمع کو ایک منٹ خاموشی اختیار کرنے کو کہا۔ائرلائن وئیپاس نے بیان میں کہا کہ جہاز ریاست پارانا میں کیسکیویل سے ساؤپاؤلو کے مرکزی ائرپورٹ کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن ساؤپاؤلو کے شمال مغرب میں 80 کلومیٹر پر وینہیڈو میں گرگیا۔بیان میں کہا گیا کہ طیارے کے حادثے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی جاسکتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں