ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چند ماہ قبل ارشد کے پاس جیولین بھی نہیں تھی، حکومت نے انہیں فراہم کی

میاں چنوں (اسپورٹس ڈیسک) چند ماہ قبل ارشد کے پاس جیولین بھی نہیں تھی لیکن حکومت نے انہیں جیولین فراہم کی۔تھرور ارشد ندیم کو نئی جیولین مل گئیں، اولمپکس سے قبل ان کے پاس اب 6مہنگی اور جدید جیولین تھیں۔اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ نئی جیولین کیلئے تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا اگر وہ اپنا بہترین کرتے ہیں تو اولمپکس میں ضرور سونے کا تمغہ جیتیں گے۔ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، پی ایس بی، پنجاب اسپورٹس اور فیڈریشن کا مشکور ہوں، جنہوں نے ہر موقع پر تعاون کیا ہے اور مجھے سپورٹ کیا، فیڈریشن نے کیمپ کا اہتمام کیا جہاں مجھے سلمان اقبال بٹ نے بڑی محنت سے پریکٹس کرائی۔ جیولین تھرو کے ایونٹ میں ارشد ندیم کے سب سے بڑے حریف بھارت کے نیرج چوپڑا تھے ۔ارشد ندیم اور نیرج اچھے دوست ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں