ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھپرو: جشن آزادی پر انتظامیہ کی جانب سے شجر کاری مہم

کھپرو (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر نبی بخش سولنگی، مختار کار ابرار احمد داؤد پوتا، سی ایم او علی شیر بھنڈ کی جانب سے تمام سرکاری افسران کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں 14 اگست کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں تمام سرکاری افسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نبی بخش سولنگی، مختار کار ابرار احمد داؤد پوتا، سی ایم او علی شیر بھنڈ کی جانب سے تمام سرکاری افسران کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں 14 اگست کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں تمام سرکاری افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، واپڈا، فاریسٹ آفس، یوسی سیکرٹری، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، مختلف این جی اوز، ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، پرائس کنٹرول کمیٹی اور جسارت کے رپورٹر پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عبید اللہ خان سمیت دیگر ادارے کے سربراہ شامل تھے۔ میٹنگ میں 14 اگست کے حوالے سے کھپرو اور آس پاس کے علاقوں میں شہر شجر کاری مہم شروع کی جائے گی، شجر کاری مہم اولین ترجیح رہی، میٹنگ میں اور تمام ادارے اپنا کام بخوبی نبھائیں گے، 14 اگست کی رات 12 بجے شہید چوک پر جشن آزادی کا کیک کاٹا جائے گا، بھر پور جشن آزادی منائی جائے گی، عوام بھی شرکت یقینی بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں