ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ ہوم سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والے میچ ریفریز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ممبر رنجن مدوگالے پاکستان اور بنگلا دیش کے دونوں ٹیسٹ میچوں میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ یہ دونوں ٹیسٹ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل ا سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کے لئے3 امپائرز آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ہوں گے اور2 امپائرز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز سے ہوں گے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو اور جنوبی افریقا کے ایڈرین ہولڈ اسٹوک آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ انگلینڈ کے مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ پاکستان کے راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔کراچی ٹیسٹ میں مائیکل گف اور ایڈرین ہولڈ سٹوک آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائراور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں