ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مٹیاری اور گردونواح میں منشیات کا کاروبار جاری پولیس ہفتہ وصولی میں مصروف

مٹیاری (نمائندہ جسارت) پیرزادہ محلے میں ہیروئن کا کاروبار سر عام جاری ہے جس کے باعث کئی لوگ اور نوجوان ہیروئن کے عادی ہو گئے۔ باقیل پوٹہ محلے میں واپڈا اہلکار کے گھر میں گٹکا اور مین پوری تیار کرکے دکانوں پر سپلائی کی جا رہی ہے، گردونواح کے شہروں اور دیہاتوں میں بھی مین پوری، گٹکا، کچی شراب اور چرس کا کاروبار جاری ہے جس کے باعث نوجوان بڑی تعداد میں منشیات کے عادی ہو رہے ہیں، جبکہ گٹکا کھانے کے باعث سیکڑوں لوگ منہ اور گلے کے کینسر میں مبتلا ہوکر جانیں گنوا چکے ہیں۔ پولیس مذکورہ کاروبار کرنے والے ڈیلروں اور کیبن والوں سے لاکھوں روپے ہفتہ وصولی کرنے میں مصروف ہے، ہزاروں شہریوں اور نوجوانوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ سول سوسائٹی نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی مٹیاری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں