ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین اسٹوکس ہنڈرڈ لیگ میں انجری کا شکار، سری لنکا کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

LEEDS, ENGLAND – MAY 19: Ben Stokes of England during the 5th One Day International between England and Pakistan at Headingley on May 19, 2019 in Leeds, England. (Photo by Alex Davidson/Getty Images)

مانچسٹر: انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے میچ کے دوران اَن فٹ ہوگئے جس کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ہنڈرڈ لیگ کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے، بین اسٹوکس میچ میں رن لینے کے دوران زخمی ہوئے تھے، میدان میں اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے ان کو کو پیدل باہر لایا گیا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی چوٹ کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

انگلشن ٹیم کے کھلاڑی ہیری بروک نے بتایا کہ بدقسمتی سے بین اسٹوکس کی حالت اچھی نہیں لگ رہی تھی لیکن اسکین رپورٹ آںے کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا معلوم ہوگا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو مانچسٹر میں شیڈول ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں