ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی

لاہور: بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

بنگلا دیش ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مہمان ٹیم پولیس اور دیگر قانون نافذ اداروں کئے حصار میں ایئر پورٹ سے نجی ہوٹل پہنچ گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم  نے گزشتہ روز آرام کیا اور 14اگست سے سیریز کی تیاری کرے گی، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 3دن تک ٹریننگ کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم اسلام آباد روانہ ہو گی۔

مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 21اگست کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قدم رکھے گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہو گا۔

بنگلا دیشی ٹیم نجم الحسن شانتو کی قیادت میں لاہور پہنچی، ٹیم میں محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن شامل ہیں، لٹن کمر داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شرف الاسلام، حسن محمود، تسکین احمد اور سید خالد احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں،بنگلا دیش ٹیم کے اہم رکن آل رائونڈر شکیب الحسن کینیڈا سے پاکستان پہنچیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں