ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرق وسطیٰ میں گائیڈڈ میزائل آبدوز تعیناتی کا امریکی فیصلہ

واشنگٹن:امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں گائیڈڈ میزائل آبدوز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر متوقع جوابی حملے کے پیش نظر امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے گائیڈڈ میزائل آبدوز یو ایس ایس جارجیا کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے یو ایس ایس ابراہم لنکن بحری  بیڑے کو بھی خطے میں  فوری طور پر پہنچنے کا حکم جاری کیا۔

امریکی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ گائیڈڈ میزائل آبدوز کو تعینات کرنے کا اعلان امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اتوار کے روز لائیڈ آسٹن  اور اسرائیلی وزیر دفاع کے مابین ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ایک ٹارگٹڈ دہشت گرد حملے میں شہید کردیا گیا تھا، جس کا الزام اسرائیل پر عائد کیا جا رہا ہے اور ایران کی جانب سے اس واقعے کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں