ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

۔190ملین پائونڈ کیس کے تفتیشی افسرپر جرح نہیں ہوسکی

راولپنڈی (آن لائن)190ملین پائونڈ کیس کے اہم گواہ اور تفتیشی افسرپر جرح نہیںہوسکی۔ اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی اسکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں ملزمان کی جانب سے نیب کی بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست خارج کردی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے 23 اپریل 2020 کو بورڈ میٹنگ
میں 190 ملین پاؤنڈ کو کمپلینٹ ویریفکیشن کی سطح تک کلوز کردیا تھا لہٰذا نیب کی بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کیا جائے جبکہ نیب کے اہم گواہ اور ریفرنس کے تفتیشی افسر پر پیر کے روز بھی جرح نہ ہو سکی عدالت نے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔ سماعت کے موقع پر دونوں ملزمان کے علاوہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز جبکہ ملزمان کے وکلا سلمان صفدر، عثمان گل اور ظہیر عباس چودھری میں پیش ہوئے اس موقع پر نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم بھی موجود تھے تاہم ان پر جرح نہ ہوسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں