کراچی: جش آزادی کے موقع پر بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈورمحمد خالد نے شرکت کی جبکہ پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹیننٹ کمانڈر احمد حسن تمغہ بسالت نے سر انجام دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو یہ ذمہ داری سنبھالتے ہیں،بانی پاکستان قائد اعظم کے مزار پر اعزازی گارڈز میں دو دستے شامل ہیں۔
اعزازی گارڈز ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔
