ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے ڈیزائن کی منظوری

لندن:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم، نیشنل بینک کرکٹ ایرینا اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے ڈیزائن کی حتمی منظوری دے دی ہے ۔

محسن نقوی بین الاقوامی اسٹیڈیم ڈیزائن کمپنی بی ڈی پی کے ہیڈکوارٹر جو کہ برطانیہ میں ہے کا دورہ کرتے ہوئے یہ بات کہی جہاں حکام نے انہیں اسٹیڈیم کے اپ گریڈ پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

پی سی بی کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے تینوں اسٹیڈیمز کے ڈیزائن پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔

انہوں نے قذافی اسٹیڈیم، نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے ڈیزائن کی حتمی منظوری دی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹیڈیمز  کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنا ایک اہم کام تھا، لیکن یقین دلایا کہ ٹیم اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے تندہی سے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لی جائے گی اور وہ خود اس میگا پراجیکٹ کی نگرانی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں